میانمارمیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

میانمارمیں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کرکے3 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمارمیں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کرکے3 افراد کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر میانمار کی برطرف حکومت کی نمائندگی کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج  کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک لاکھ 80  ہزار ثبوت جمع کئے ہیں۔

سوچی کی پارٹی کے اراکین پر مشتمل اس گروپ کے وکلا تمام ثبوت اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو پیش کریں گے۔

میانمار میں یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 581 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1905991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =