یمنی فورسز کا ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ظآلمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ظآلمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے  سعودی عرب کے علاقہ خمیس مشیط میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔  یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 6 برس سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن اس ظآلمانہ جنگ میں وہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

News Code 1905985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha