مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات میں شامل ہونا ممکن نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کو اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے لئے راضی کریں یا نہ کریں ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات کا حصہ نہیں بنےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں میں سچے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا امریکہ اور یورپی ممالک پر اعتبار ختم ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
News Code 1905984
آپ کا تبصرہ