سعودی عرب کا مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی کا اعلان

سعودی عرب کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق سعودیہ کی تمام مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ  سعودیہ کی تمام مرکزی اور مضافاتی مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں نماز تراویح سے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ عید اور جمعہ کی نمازیں مساجد اور عیدگاہوں کے حدود میں ادا کی جائیں گی۔ مساجد اور عیدگاہوں کے باہر جائے نمازیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

News Code 1905981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =