شمالی کوریا کا رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت سے انکار

شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق کووڈ 19 کےپھیلاؤ اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اور کوویڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔ اولمپکس2020 گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ اولمپکس  گیمز کا آغاز 23 جولائی سے جاپان میں ہوگا۔

News Code 1905979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =