دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  اب تک 28 لاکھ 74 ہزار 232 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار 232 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار 232 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 2 ہزار 451 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 451 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 547 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 282 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

News Code 1905977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =