مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئےآسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سید عباس عراقچی منگل کے دن مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں گروپ 1+4 کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن گروپ 1+4 کے نمائندوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کمیشن کے 18 ویں اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور اس اجلاس میں ویانا میں مذاکرات جاری رکھنے پر زوردیا گیا تھا۔ ادھر ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے ایران کے خلاف امریکہ کی تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ