جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے  دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے کھیل کا آغاز کیا تاہم مارکرم کے ہاتھوں امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی شروعات میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اورمحمد رضوان صفر جب کہ دانش عزیز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاداب خان بھی 13 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد آصف علی 19 رنز اور فہیم اشرف 11رنز پر پھیلوکوایو کا شکار بنے۔

اس کے بعد کاگیسو ربادا نے شاہین آفریدی کو 5 رنز پر بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ فخر زمان نے 193 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جس کےبعد وہ رن آؤٹ ہوگئے، یوں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

News Code 1905954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha