مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جب کہ فلوریس جزیرے کے مشرقی علاقے میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ۔ ملبے تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ