فرانس کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ فرانس کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں پر عمل کو متوقف کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ فرانس کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں پر عمل کو متوقف کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج فرانس کے وزير خارجہ لودریان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ عالمی معاہدہ ہے اور اس میں شریک تمام ممالک کو اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل تمام فریقوں کے لئے ضروری ہے ۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ فرانس کے وزير خارجہ کے ساتھ باہمی گفتگو میں آئندہ ہفتہ ویانا میں ہونے والے اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

News Code 1905942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =