مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن دستوں پرحملے میں 4 فوجی ہلاک

افريقی ملک مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افريقی ملک مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک  مالی کے شمالی شہر اگيولہوک ميں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کردیا، امن دستوں نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا، دونوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں کی خاتون ترجمان نے دعوی کيا کہ امن دستے کے قافلے پر حملہ آوروں کی تعداد 100 سے 120 کے درميان تھی جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ جوابی کارروائی میں 50 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔

ابھی تک  کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں اس نوعیت کی کارروائیاں القاعدہ اور داعش سے منسلک مقامی گروہ کرتے ہيں۔ واضح رہے کی افریقی رياست مالی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث اقوام متحدہ کے 13 ہزار کے قريب امن فوجی تعينات ہيں۔

News Code 1905941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =