پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کے رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کے رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

News Code 1905940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =