امریکہ کو ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اگر عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بننا ہے تو اسے پہلے ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ  نے کہا ہے کہ امریکہ کو اگر عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بننا ہے تو اسے پہلے ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ چينی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکہ پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ امریکہ نےعالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور چین کے درمیان حالیہ 25 سالہ معاہدے سے امریکہ کی ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ناکام ہوجائيں گی  اور امریکہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے اسی لئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران اور چین کے درمیان معاہدے پر تشویش کا اظءار کیا ہے۔

News Code 1905939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =