مغربی بنگال میں مشتعل ہجوم کا ایک بھارتی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بھارتی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بھارتی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ مغربی بنگال کے شہر کیش پور میں بھارتی نجی نیوز چینل کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ ان کی گاڑی پر مشتعل ہجوم نے لوہے کے راڈز، لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔ مشتعل افراد نے نجی نیوز ٹی وی کی ٹیم کو دھمکیاں دیں اور جان سے مار دینے کی کوشش کی۔ میڈیا ٹیم میں ایک خاتون رپورٹر اس واقعہ سے خوفزدہ ہو گئیں۔ اس پرتشدد واقعہ میں کیمرہ مین اور ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں۔

News Code 1905938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =