امریکہ میں کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر کھڑے اہلکار کو حملہ آور نے گاڑی چڑھا کر ہلاک کردیا

امریکہ میں کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر کھڑے سکیورٹی اہلکاروں پر مشتبہ حملہ آور نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر کھڑے سکیورٹی اہلکاروں پر مشتبہ حملہ آور نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق ریاست واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی فورسز نے حملہ کو ناکام بنادیا جب کہ واقعہ میں حملہ آور سمیت ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑے سکیورٹی اہلکاروں پر پہلے گاڑی چڑھائی اور پھر گاڑی عمارت کے باہر حفاظت کے لیے لگائی گئی رکاوٹوں سے ٹکرادی جس کے بعد حملہ آور گاڑی سے باہر نکلا اور چاقو لیکر سکیورٹی اہلکار کی جانب بڑھنے لگا، اس دوران پولیس نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر اسے گولی ماردی۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے عمارت سمیت پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اہلکاروں اور حملہ آور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حملہ آور ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

News Code 1905936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =