پاکستان میں  پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں موجود اپنے 27 سینیٹرز کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے اور پیپلز پارٹی، اے این پی کو شوکاز نوٹسز دیے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں موجود اپنے 27 سینیٹرز کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے اور پیپلز پارٹی، اے این پی کو شوکاز نوٹسز دیے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام (ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی (مینگل) نے سینیٹ میں27 سینیٹرز پر مشتمل  الگ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت سینیٹر اعظم تارڑ کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا نے عیدالفطر سے قبل سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا اور طے کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی طبعیت بہتر ہونے پر سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

News Code 1905926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =