مہر خبررسان ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 3 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کمشیر کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا ، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اس دوران فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد کو ہلاک کردیا۔
آپ کا تبصرہ