تائیوان میں ٹرین حادثے میں 36 افراد ہلاک

تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تائیوان کے شہرہوالیئن میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76 افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکام  کے مطابق مسافر ٹرین میں 350 مسافرسوارتھے۔ 

News Code 1905921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =