پاکستان میں رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار

پاکستان میں اینٹی کرپشن اہلکاروں نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اینٹی کرپشن اہلکاروں نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم پر مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ملزم کی رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں ملزم کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات انسپکٹر ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ انسپکٹر کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اور اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔

News Code 1905919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =