روسی وزیر خارجہ لاوروف 13 اپریل کا تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 13 اپریل کو ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 13 اپریل کو ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ سفر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات اور تبادلہ خیال کے سلسلے کا حصہ ہے۔ اور روسی وزیر خآرجہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر انجام پذير ہورہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روسی وویر خارجہ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بات چيت اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1905918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =