پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائےگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقن ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے، ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور 350 تک پہنچا دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو 300 سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔ ہماری تیاری اچھی ہے۔ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

News Code 1905917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =