برازیل میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 950 افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 950 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 950 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ کینیڈا کےصوبے اونٹاریو میں ہفتے سے 28 روزہ لاک ڈاؤن کااعلان کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

News Code 1905915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =