سلامتی کونسل کا میانمار کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں تشدد اور سویلین ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ بیان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں تشدد اور سویلین ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ بیان کیا ہے۔  سلامتی کونسل کے اراکین نے 2 روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ بیان جاری کردیا ہے۔

متفقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین کو میانمار کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے میانمار میں پرامن شہریوں پر تشدد اور سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

News Code 1905914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =