پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اجلاس آج  طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا۔

علاوہ ازیں بھارت سے تجارت کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ ملتوی  وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے دوران بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر ای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن پاکستانی حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

News Code 1905913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha