عراق کے وزیر اعظم کی سعودی عرب کے ولیعہد سے ملاقات

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق عراقی وزیراعظم کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچتے ہی قصر یمامہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ فریقین نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کی سطح پر اجلاس کیے۔مصطفیٰ الکاظمی کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کا استحکام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

News Code 1905902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =