پاکستانی وزیر اعظم کا پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور اچھے معاشی دنوں کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے گي، رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔

News Code 1905900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =