مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 12 فروردین کو اسلامی جمہوریہ ایران کا یوم جمہوریہ ہے اس سال خرداد مہینے میں ایران میں صدارتی انتحابات ہورہے ہیں صدر روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام خرداد 1400 شمسی میں ایک بار پھر 12 فروردین کی یاد تازہ کرےگی۔
صدر حسن روحانی نے کہا 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کا دن ہے اور 11 اور 12 فروردین 1358 شمسی میں ریفرنڈم منعقد ہوئے ، اس طرح انقلاب اسلامی کی 22 بہمن میں کامیابی کا یوم جمہوریہ تک فاصلہ 48 دن ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ 12 فروردین انقلابی اسلامی کا اہم دن ہے اور یہ دن حضرت امام خمینی (رہ) کے اہم افتخارات میں شامل ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ اس سال خرداد کے مہینے میں صدارتی انتخابات ہوں گے اور ایرانی عوام ان انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر 12 فروردین کی یاد تازہ کریں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی گمراہ کن سازشوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ