بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال انتہائي خراب ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جس کے باعث پوری قوم جان لیوا خطرے میں گھیری ہوئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جس کے باعث پوری قوم جان لیوا خطرے میں گھیری ہوئی ہے۔ 

 اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے اور اس وقت پوری قوم کورونا وائرس سے خطرہ لاحق ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 ہزار 211 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار اور 855 ہوگئی ہے۔

اسی طرح ایک دن میں کورونا سے 271 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 114 ہوگئی ہے۔

اس وقت بھارت میں فعال مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار اور 720 ہیں جو مجموعی انفیکشن کا 4.47 فیصد ہیں جبکہ صحت یابی کی شرح مزید کم ہوکر 94.19 فیصد رہ گئی۔

News Code 1905894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =