نہر سوئز میں پھنسے ہوئے مال بردار بحری جہاز نکال لیا گیا

نہر سوئز میں ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے مال بردار بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے اور اب یہ جہاز مکمل طور پر تیرنے کے قابل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نہر سوئز میں ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے مال بردار بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے اور اب یہ جہاز مکمل طور پر تیرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ نہر کے انتظامات کو چلانے والے حکام نے دنیا کی اہم تجارتی آبی گزرگاہ کا ٹریفک بحال ہونے کا اعلان کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گذشتہ رات کے سپر مون کی وجہ سے اٹھنے والی اونچی لہر ریت میں پھنسے جہاز کو نکالنے میں مددگار ثابت ہوئی، جہاز پھنسنے سے عالمی معیشت کو یومیہ نو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہورہا تھا۔

نہر کے حکام کے مطابق جہاز کا رخ سیدھا ہونے کے بعد جہاز دوبارہ سے تیرنے کے قابل ہوگیا ہے اور جہاز کی وجہ سے رکے ہوئے تین سو سے زائد مال بردار جہازوں کی آمدو رفت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 1300 فٹ لمبا بحری جہاز منگل کو ریت کے طوفان کی وجہ سے نہر سوئز کے درمیان پھنس گیا تھا۔

جہاز درمیان میں پھنسنے سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی اس آبی گزرگاہ پر تین سو سے زائد مال بردار جہازوں کا راستہ رک گیا تھا۔

News Code 1905879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =