کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کورونا وائرس کا شکار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فاروق عبد اللّہ کے بیٹے عمر عبد اللّہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ عمر عبداللّہ نے کہا کہ میرے والد میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے تک میں نے اور میرے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلیا ہے۔

News Code 1905878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =