پاکستان کے صدر اور وزیر دفاع کورونا کا شکار ہوگئے

پاکستان کے صدرعارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرعارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدرعارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔ ادھر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا جس کے بعد  خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، کورونا کی تیسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے عوام احتیاط کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی 20 مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے 2 روز قبل ہی انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

News Code 1905875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =