مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تاجیکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ اور تاجیکستان کے صدر نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اقتصادی، تجارتی ، صنعتی اور انرجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دہشت گردی سے مقابلہ ، منشیات کی روک تھام اور دیگر منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سمیت قلب ایشیاء کانفرنس میں شریک تمام وزراء خارجہ نے تاجیکستان کے صدر کی طرف سے سرکاری ضیافت میں شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تاجیکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1905874
آپ کا تبصرہ