سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع قراردیدیا

سعودی عرب کے حکمرانوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے  کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے خانہ کعبہ کو چھونا ممنوع ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھولا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پیز کے تحت

• عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
• حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
• ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔
• افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔
• حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔
• مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔
• مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔
• حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔
• آب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔
 

News Code 1905871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =