انڈونیشیا میں آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور لاپتہ

انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ علاقے سے سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ علاقے سے سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کی چند بڑی آئل ریفائنریز میں سے ایک " بالونگن ریفائنری " میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریفائنری میں دھماکے کے بعد بلند ہوتے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ علاقے کے 900 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریفائنری کے اطراف تیل کی بو اور دھوئیں کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1905870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =