کوئٹہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں حکام نے کورونا وائرس کے ایک بار پھر تیزی سے پھیلاوٴ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں حکام نے کورونا وائرس کے ایک بار پھر تیزی سے پھیلاوٴ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کے ہجوم، جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلاوٴ کو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ادھر محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔

News Code 1905863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =