افغانستان میں کمالخان ڈیم کے افتتاح کے موقع پرغیر ملکی ذرائع ابلاغ کا زہریلا پروپیگنڈہ

افغانستان اور ایران کی دو قوموں اور حکومتوں کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ان تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں افغانستان میں کمالخان ڈیم کے افتتاح کے موقع پرغیر ملکی ذرائع ابلاغ نے زہریلا پروپیگنڈہ کرکے خدشہ وارد کرنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اور ایران کی دو قوموں اور حکومتوں کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ان تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں افغانستان میں کمالخان ڈیم کے افتتاح کے موقع پرغیر ملکی ذرائع ابلاغ نے زہریلا پروپیگنڈہ کرکے خدشہ وارد کرنے کی کوشش کی۔

کمالخان ڈیم کی افتتاحی تقریب سے  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خطاب کیا ، افغان صدر کی تقریر کے بعض اقتباسات کو لیکر ایران اور افغانستان کی دو قوموں سے عداوت اور دشمنی رکھنے والے ذرائع ابلاغ نے نفسیاتی جنگ کا آغاز کردیا جبکہ معاند ذرائع ابلاغ نے افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے مثبت پہلوؤں پر کوئی توجہ نہیں کی۔ حالانکہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے خطاب میں ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔ دشمن ذرائع ابلاغ نے افغان صدر کے خطاب میں مثبت نکات کو بیان کرنے کے بجائے بعض جزوی مسائل پر خوب توجہ مرکوز کی ۔ جبکہ ایران اور افغان قوموں کی مشترکہ کوششوں سے افغانستان کے صوبوں نیمروز، ہلمنڈ ، فراہ اور ایران کے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں خشکسالی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور ہامون کے پانے سے درست استفادہ کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔ کلی طور پر ایران اور افغانتسان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پہلے سے کہیں زيادہ مضبوط اور مستحکم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے موجود ہیں نیزایران اور افغانستان ہمیشہ مشکل شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

News Code 1905861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =