نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا

ہیملٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیملٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی لیکن پھر ڈیون کانوے اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کی۔  گپٹل 35رنز بنا کر گئے تو ان کے بعد ول ینگ بیٹنگ کیلئے آئے اور 30 گیندوں پر 53 رنز بنا دیئے۔

دوسرے اینڈ سے ڈیون کانوے رنز بناتے رہے اور اسکور کو 3 وکٹ پر 210 رنز تک پہنچا دیا ،ڈیون کانوے 52 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی محمد نعیم 27، عاطف حسین 45 سیف الدین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں پوری بنگلہ دیشی ٹیم 144 رنز بنا سکی ، ایش سودھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا ۔

News Code 1905859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =