امریکہ کے 50 سے زائد شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں پر حملوں کے خلاف مظاہرے

امریکہ کے شہر نیویارک، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت 50 سے زائد شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں کے لیے " نفرت کو ختم کرو" تحریک کے تحت ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ امریکہ میں ایشیاقئی نژاد شہریوں کو نسل پرستانہ حملوں کا سامنا رہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر نیویارک، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت 50 سے زائد شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں کے لیے " نفرت کو ختم کرو"  تحریک کے تحت ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ امریکہ میں ایشیاقئی نژاد شہریوں کو نسل پرستانہ حملوں کا سامنا رہتا ہے۔ ایشیائی امریکیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف سان فرانسسکو میں احتجاج کیا گیا۔ نیویارک میں ریلی کے شرکاء کوئنز لائبریری کے سامنے جمع ہوئے۔ 

شرکاء نے ایشیائی باشندوں سے نفرت ختم کرو اور نسل پرستانہ تشدد کے خلاف متحد ہونے کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ 

امریکہ کے 16 بڑے شہروں میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1905857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =