اسلام آباد میں  تعلیمی اداروں میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی اسکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں جاری یا پہلے سے اعلان شدہ امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

News Code 1905856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =