انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 خودکش حملوں میں 2 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کے مطابق گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1905855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =