مصر میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

مصر کے شہرہیلیوپولس میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شہرہیلیوپولس میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر ہیلیوپولس میں 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد شہری دفاع کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

قاہرہ کے گورنر نے عمارت زمین بوس ہونے کی جگہ کا دورہ کیا اور فوری طور پر انجینیئرز پر مشتمل ٹیم بناتے ہوئے آس پاس کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ادھرعمارت گرنے کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News Code 1905852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =