بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا وائرس کے 62 ہزار نئے کیس رپورٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 62 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 62 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود مارکیٹوں میں عوام کا رش ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں آج سے رات کا کرفیو نافذ العمل ہوگا۔ بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ برازیل تیسرے نمبو پر ہے۔

News Code 1905850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =