ایرانی وزیر خارجہ ظریف تاجیکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف قلب ایشیا اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف قلب ایشیا اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا 29 اور 30 مارچ کو دورہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ قلب ایشیاء رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ تاجیکستان کے اعلی حکام کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور تاجیکستان کی دو قوموں کے مضبوط تاریخي ، ثقافتی اور تمدنی تعلقات ہیں اور دونوں قومیں مشترکہ میراث کی وارث ہیں۔

News Code 1905849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =