پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی

پاکستان میں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیّر بخاری نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیّر بخاری نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ اپوزیشن جماعت پی پی کے سینئر رہنما نیّر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں چل رہے تمام معاملات پر غور کے لیے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں، کسی کی خواہش پر پی ڈی ایم سے کسی جماعت کو نہیں نکالا جاسکتا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں 10 جماعتیں جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگا، ہم اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کے پابند ہیں۔

نیّر بخاری نے یہ بھی کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں بات چیت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی، پی ڈی ایم میں 10 جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا۔

News Code 1905844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =