شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ اُن کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ اُن کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میزائل تجربات کو جاری رکھنے اور مزید جنگی ہتھیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکمراں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر امریکہ نے دھمکی آمیز لہجہ برقرار رکھا تو یہ عمل امریکہ کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ ہم اپنی فوجی استعداد میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

News Code 1905843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =