ایران اور چین تعلقات کے دستاویزات کی نمائش کا افتتاح / وانگ یی کی ظریف سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔چینی وزیر خارجہ نے ایران کے سابق اسپیکر اور  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر علی لاریجانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ چین کے وزير خارجہ نے ایران کے صدر حسن  روحانی نے بھی آج صبح ملاقات اور گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چين کے وزیر خارجہ نے ایران اور چین کے تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران اور چین تعلقات کے دستاویزات کی نمائش کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس نمائش کا ایران اور چین  کے وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس نمائش کے مختلف حصوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

News Code 1905838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =