مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹاؤن پولیس چیف سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 15 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صوبے ہلمند کے علاقے سنگین کی مرکزی شاہراہ پر طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر دیا، پولیس قافلے پر حملے میں ٹاؤن پولیس چیف محمد سروری سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 15 طالبان بھی مارے گئے ۔ایک روز قبل بھی ہلمند میں کار بم دھماکے میں افغان فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے جب کہ جمعرات کے روز طالبان اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی تھی۔
آپ کا تبصرہ