پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم زیادہ خطرناک ہے جو خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم زیادہ خطرناک ہے جو خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا سے متعلق مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں جو فیصلے کیے گئے ان پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آئی نئی کورونا وائرس کی قسم زیادہ خطرناک ہے،تیزی سے پھیلتی ہے، کورونا وبا پورے خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ پانچ روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی لہر میں تشویش ناک حالت میں 33سو مریض تھے، تیسری لہر میں 2 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کیسز کی صورت حال اور ملک بھر میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

News Code 1905831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =