مصر میں دو ٹرینوں میں تصادم / 32 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افرا ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افرا ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں 32 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے، حادثے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ٹرین روکنے کے لیے ہنگامی چین کھینچنے کےباعث ہوا۔ حکام کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب پیچھے سے آنے والی ٹرین  اس کھڑی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

News Code 1905830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =