شمالی کوریا کا ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے نئے گائیڈڈ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے نئے گائیڈڈ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی سربراہان کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

News Code 1905826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =